انتخابی اصلاحات کمیٹی: مسلم لیگ ن، اتحادیوں نے سینیٹروں کے نام ایاز صادق کو بھیج دیئے

اسلام آباد (نیٹ نیوز / بی بی سی / ایجنسیاں) حکومت کو انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دینے میں تاحال تاخیر کا سامنا ہے، اسکی بڑی وجہ کمیٹی میں سینیٹروں کی نمائندگی ہے۔ مبصرین کے مطابق کمیٹی بنانے کا مقصد تحریک انصاف کے 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب کئے جانیوالے لانگ مارچ کمزور کرنا ہے۔ تاہم تحریک انصاف نیکہا ہے کہ حکومتی اعلان کے باوجود لانگ مارچ ضرور ہوگا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق تاحال انتخابی اصلاحات کیلئے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی میں شامل ارکان کے ناموں کا اعلان نہیں کر سکے کیونکہ حزب اختلاف کی سب سے بڑ ی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اکثر پارٹیوں نے مذکورہ کمیٹی کیلئے ابھی تک سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے نام ارسال نہیں کئے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میاں رضا ربانی نے بی بی سی کو بتایا کہ پالیمانی کمیٹی کیلئے ناموں پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ جمعرات تک نام ایوان بالا میں جمع کرا دیں۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بتایا کہ کمیٹی میں سینیٹروں کو نمائندگی دینے کی وجہ سے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں وزیراعظم اور حزب اختلاف کے لیڈر کو نگران سیٹ اپ بنانے کا جو اختیار دیاگیا ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ گذشتہ سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں نگران حکومت دھاندلی پر قابو پانے میں ناکام رہی تھی۔انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹ سے مسلم لیگ(ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اپنے نام سپیکر سردار ایاز صادق کو بھجوا دیئے ہیں، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے مشاورت کے بعد ناموں کو حتمی شکل دی تاہم اپوزیشن پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتیں ابھی اپنے نام فائنل نہیں کرسکیں۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وزیر خزانہ اسحق ڈار ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ، مسلم لیگ(ن) جبکہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سینیٹر طلحہ محمود اور فاٹا سے بلال الرحمان کے نام بھیجے گئے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) نے قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں مسلم لیگ فنکشنل اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی سے مشاورت کے بعد غوث بخش مہر اور عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی طرف سے صاحبزادہ طارق اللہ کا نام سپیکر کو بھیجا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...