کراچی (اے پی اے) قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ یوم علیؓ پر دہشت گردی کا خطرہ تھا جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یوم علیؓ پر دہشت گردی کا خطرہ تھا مگر اسے ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن میں بڑی حد تک کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔تاہم شہر میں ایک عرصے سے جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں کے خاتمے کیلئے مزید بھرپور کارروائی کی جائے۔ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ آپریشن کے دوران لیاری میں متعدد دہشت گرد مقابلوں میں ہلاک ہوئے جبکہ بالا لاڈلا کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ فرار ہے مگر اسے بھی ضرور گرفتار کیا جائیگا۔
رمضان کے دوران کراچی میں بھتہ خوری کم ہوگئی، یوم علیؓ پر دہشت گردی کا خطرہ ناکام بنا دیا: قائم مقام آئی جی سندھ
Jul 22, 2014