پاکستان کو کسی معاملے پر تنہا نہیں چھوڑیں گے: سعودی ولی عہد‘ مثالی تعلقات پر فخر ہے: نوازشریف

جدہ (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ سعودی عر ب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، پاکستان سعودی عرب تعاون سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے دونوں رہنمائوں نے تفصیلی بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کو کسی معاملے میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، پاکستان کی حمایت جاری ررکھی جائیگی، دونوں ممالک کے  تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشر یف نے کہا کہ پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوط اور مثالی تعلقا ت پر فخر ہے، ہر مشکل وقت میں بھی سعودی حکو مت اور عوام کا پاکستان کے تعاون بھی مثالی ہے۔  دریں اثناء وزیراعظم نوازشریف نے سعودی نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزاد مقرن بن عبدالعزیز نے نوازشریف کو دورہ سعودی عرب پر خوش آمدید کہا، نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور عالمی امور پر یکساں مئوقف رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ جدہ پہنچنے پر ائرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال جدہ کے گورنر شہزادہ مشعال بن ماجد بن عبدالعزیز السعود نے کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر خیال اکبر، قونصل جنرل آفتاب کھوکھر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر خزانہ اسحق ڈار اور خاندان کے 12 افراد شامل ہیں۔ جن کے تمام تر اخراجات وزیراعظم نواز شریف نے اپنی جیب سے ادا کیے۔ بعدازاں وزیراعظم مکہ مکرمہ گئے جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی۔ انہوں نے نوافل ادا کیے اور پاکستان کی ترقی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی۔ وہ روضۂ رسولؐ پر بھی حاضری دینگے۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران پاک سعودی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سعودی ولی عہد نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفوکد کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہاکہ پاکستان میرے دوسرے گھر کی طرح ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اور حسین نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم نوازشریف کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...