گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی پر 32 دکاندار گرفتار‘ 11 جیل منتقل

Jul 22, 2014

لاہور(خبرنگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران32افراد کو گرفتار کروایا اور 11 افراد کو موقع پر سزا سناکر جیل بھجوا دیا ۔گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1101دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے137دکانداروں کے چالان کیے جنہیں 1,75,500روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں