ٹرینوں کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمرشل آفیسر(ڈی سی او) شہباز اقبال ملک نے برانچ اور مین لائن پر مختلف ٹرینوں میں چھاپے مارتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے درجنوں مسافروں کی موجودگی پر غفلت برتنے پر ایس ٹی ای کو چارج شیٹ جاری کردی ٹرینوں کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںمعلوم ہوا ہے کہ ڈویژنل کمرشل آفیسر نے اچانک پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ مارا اور مسافروں سے ٹکٹیں چیک کیں ٹرین میں 21ایسے مسافرسوار ہیں جن کے پاس ٹکٹ ہی نہیں تھی ۔

ای پیپر دی نیشن