لاہور( خبر نگار) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر عثمان نے علامہ اقبال ٹائون کے ٹائون آفیسر فنانس کاشف ورک کی خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو واپس کر دی ہیں۔ کاشف ورک ارکان اسمبلی اور سینئر افسران کے رمضان بازار سبزہ زار کے دوروں کے دوران متعدد بار غیر حاضر پائے گئے۔ اور رابطہ کرنے پر ان کا فون بند پایا گیا۔ انہوں نے فون سننا پسند ہی نہیں کیا۔ کاشف ورک پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ ان کے زیر نگرانی منڈی مویشیاں لاہور میں لوڈنگ ‘ ان لوڈنگ‘ چارہ‘ شامیانہ و دیگر مدوں میں منڈی میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا۔
ٹائون آفیسر فنانس کی خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو واپس کر دی گئیں
Jul 22, 2014