ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ مستحسن ہے: طاہر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف نے  ملکی برآمدات   کو پچاس  ارب ڈالر تک پہنچانے   اور ٹریڈ  ڈویلپمنٹ  اتھارٹی   پاکستان کی تشکیل نو    کے لیے  وزیر تجارت کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے   برآمد کنندگان کی طرف سے  بھرپور تعاون  کی یقین د ہانی کرائی  ہے  ۔  پیاف کے چیئرمین  ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ ٹریڈ  ڈویلپمنٹ  اتھارٹی آف پاکستان  کرپشن کا گڑھ  بن  چکی  تھی  ۔ پیاف سمیت متعدد  اداروں کی نشاندہی  پر انکوائری  شروع ہوئی ۔ پیاف کے چیئرمین نے  وزیر تجارت  پر زور دیا ہے  کہ   کرپشن کے مرتکب افراد  سے  برآمد کردہ    رقم  متاثرہ برآمد کنندگان میں تقسیم کردی جائے  ۔پیاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ  اتھارٹی کی تشکیل نو خوش آئیند ہے  تاہم  انہوں نے کہا  ہے کہ  تشکیل  نو میں افسروں کی بھرتی کم از کم کی جائے  ۔ نجی شعبہ کے ماہرین اور صاف  ستھرے  برآمد کنندگان کی خدمات حاصل کی جائیں  ۔ اس  سلسلے میں  کچھ عرصہ قبل  پیش کردہ  اپنے پانچ نکاتی ایجنڈا  کی طرف توجہ دلاتے ہوئے   پیاف کے چیئرمین نے  کہا ہے کہ  پوری حکومتی مشینری  برآمدات کے  لیے  یکسو اور سازگار  بنانی ا  بہت ضروری ہے  ۔  انہوں نے کہا کہ  اداروں کے مابین  ربط  و ضبط  کے فقدان کی وجہ سے  ۔  ایک  سہولت دینے کے بعد  دیگر سرکاری اداروں کی طرف سے  رکاوٹیں  کھڑی کرنے سے  بہتر نتائج  نہیں نکل سکتے  ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...