مسلم ممالک غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر اپنا موقف واضح کریں: ترابی

پلندری (آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران غزہ کی صورت حال پر اوآئی سی اجلاس بلا کر اپنی حکمت عملی واضح کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پلندری شباب ملی آزاد جموںوکشمیر کی طرف سے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔او آئی سی اور عرب لیگ اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور کریں اور اسے مجرمانہ غفلت کا احساس دلائیں ۔

ای پیپر دی نیشن