اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی آج سماعت کریگی۔ گزشتہ سماعت پر سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی اور سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹی پر ہونے کی وجہ سے بلا کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔