سپریم کورٹ کا فوجی ملازم کو بیوی کو الگ گھر میں رکھنے کا حکم

 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے فوجی ملازم فیصل محمود کو اپنی بیوی کو الگ گھر میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی اور حق مہر میں درج مکان کی قیمت قسطوں میں ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ گھریلو جھگڑے گھروں کے اندر ہی حل ہو جائیں تو اچھا ہوتا ہے۔ میاں بیوی دونوں کو وسعت قلبی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حق مہر میں لکھا سات تولے سونے کی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں مگر مکان  والد صاحب کے نام ہے۔ نئے مکان کی قیمت قسطوں پر دے سکتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...