پردیسی گھر والوں کے ساتھ عید مناکر لاہور واپس پہنچ گئے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پردیسیوں کا لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ گذشتہ روز بڑی تعداد میں پردیسی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔ لاری اڈا سمیت مختلف بس اڈوں اور ٹرینوں پر مسافروں کا رش رہا۔ ایک طرف رش اور دوسری طرف بارش کے باعث رکشہ والوں کی چاندی ہو گئی، منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے۔ مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکشہ والوں نے ایک کلو میٹر کا کرایہ بھی ایک سو روپے لیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میٹر کے حساب سے کرایہ نامہ کا نفاذ کیا جائے۔ رضوان، شفیق، طاہر اور دیگر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسوں ویگنوں میں سفر کا کوئی حال نہیں رہا۔ مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لاد کر لے جایا جاتا ہے۔ میٹرو بس پر بھی شدید رش رہا۔ گذشتہ روز ایک لاکھ 45 ہزار مسافروں نے میٹرو بس میں سفر کیا۔جیب کتروں نے متعدد مسافروں کی جیبیں کاٹ لیں۔ میٹرو بس کے متعدد سٹیشنز کے برقی زینے خراب ہونے سے ضعیف العمر افراد اور بیمار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...