5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی، حکومت کا برآمدی شعبے کو مختلف مراعات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے اگلی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت اہم برآمدی شعبے کو مختلف مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 26 ارب ڈالر پہنچایا جائیگا۔ سرکاری حکام کے مطابق آئندہ پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت ملک کے اہم برآمدی شعبے کو 64 ارب ڈالر کی سبسڈی دی جائیگی، سبسڈی دینے کا مقصد ملکی برآمدات کو 26 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے، اس ضمن میں ٹیکسٹائل مشینری اور پلانٹس کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دینے کے علاوہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی،جبکہ ٹیکسٹائل شعبے سے وابستہ 12 ہزار سے زائد افراد کو تربیت دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...