کرک : ہیضہ کی وبا سے جاں بحق بچوںکی تعداد7ہوگئی

Jul 22, 2015

کرک (این این آئی)کرک میں آلودہ پانی کے باعث ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ٗگیسٹرو میں مبتلا سات بچے جاں بحق ہوگئے ٗ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں درجنوں بچے تاحال زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرک کے علاقے یوسی جندری کے مختلف دیہات پیرمیلہ، ستینامیلہ اور پایانہ بانڈہ میں پینے کے آلودہ پانی کے باعث ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی جان لیوا وبا نے سات معصوم زندگیاں نگل لیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثرہ علاقوں کی جانب امدادی ٹیمیں بھیج دیں۔ادھر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث متاثرہ بچوں کے اہل خانہ نے بچوں کو علاج کیلئے پشاور منتقل کرنا شروع کردیا ۔

مزیدخبریں