مقامی ممالیہ اور پرندوں کا تحفظ آسٹریلیا میں آئندہ 5 سال کے دوران 20 لاکھ بلیاں مارنے کا فیصلہ

Jul 22, 2015

میلبورن (آن لائن) آسٹریلوی حکومت نے بلیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے جس کے تحت آئندہ 5 برسوں میں لاکھوں بلیوں کو ختم کیا جائے گا۔ بلیوں کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر ماحولیات گریگ ہنٹ نے میلبورن کے چڑیا گھر میں 5 سالہ حکومتی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2020 تک 20 لاکھ مقامی بلیوں کو مارا جائے گا تاکہ ملک کے مقامی ممالیہ (دودھ پلانے والے جانور) اور پرندوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ آسٹریلیا نے ان بلیوں کو قدرتی ماحول کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور ان کے خاتمے پر ملک کے تمام اداروں اور صوبوں نے بھی اتفاق کیا ہے جسے کے تحت انہیں زہر خورانی اور فائرنگ سے مارا جائے گا۔

مزیدخبریں