ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑی پراسپر اٹسیا کے بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمبل کے خلاف نسلی الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ اٹسیا نے الزام عائد کیا تھا کہ کیمبل کا ذاتی ایجنڈا ہے اورانہوں نے نسلی امتیاز کی بنیاد پر انہیں ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا ۔بورڈ نے چیئرمین ولسن مناسے نے بتایا کہ اٹسیا نے درخواست کے ذریعے بورڈکو الزامات سے آگاہ کیا تھا ۔
اٹسیا کے کیمبل پرنسلی امتیاز کے الزامات‘زمبابوے کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
Jul 22, 2015