لاہور(نمائندہ سپورٹس ) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم پاکستان سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں فتح سمیٹ کر چیمپیئنز ٹرافی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ہر کھلاڑی کو سری لنکا کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کی اہمیت کا اندازہ ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں اور سیریز جیتنا ان کا ہدف ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے گرین شرٹس کو تیسرے ون ڈے کی طرح کارکردگی دکھانا ہوگی۔