عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ قومی ٹیم کل ہالینڈ روانہ ہوگی

Jul 22, 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل جمعرات کو ہالینڈ روانہ ہوگی ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 25 سے 27 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت ٹیم کا انتحاب کیا گیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں