پیرس (سپورٹس ڈیسک) ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ سپین کے روبین پلازا نے جیت لیا، برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ بورگ ڈی پی گے سے گیب تک ریس کا سولہواں مرحلہ دوسوایک کلومیٹرپرمحیط تھا،، لیمپرے ٹیم کے اسپینش رائیڈرروبین پلازا نے تمام حریفوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے تیس سیکنڈزکے واضح مارجن سے فنشنگ لائن عبورکی،، پلازا کی کامیابی کا وقت چارگھنٹے تیس منٹ دس سیکنڈزرہا، سلواکیہ کے پیٹرسگان تیس سیکنڈز کے فرق سے دوسر ے اورکولمبیا کے پنتانوتیسرے نمبر پر رہے۔ برطانیہ کے گیرینٹ تھومس سولہویں مرحلے کے دوران حادثے کا شکارہوئے،، برٹش سائیکلسٹ کرس فروم نے ریس کا اختتام مین بنچ میں کرتے ہوئے ریس لیڈرکی یلوجرسی برقرار رکھی، کولمبیا کے نائروکوئنٹانا تین منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسر ے اور امریکہ کے تیجیوین گارڈیرین تیسرے نمبر پر ہیں۔