لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے 18 باکسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تین ہفتے کی تیاری کے بعد باکسرز کو شاٹ لسٹ کیا جائے گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین کے مطابق ہر ویٹ کیٹگری کے لئے دو باکسرز کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں چار کوچز کی زیر نگرانی تربیت دی جائے گی۔ 49 کلو گرام کلاس میں محب اﷲ اور امیر حمزہ، 52 کلو گرام کلاس میں ایم وسیم اور نثار احمد، 56 کلو گرام کلاس میں احمد علی اور نادر بلوچ، 60 کلو گرام کلاس میں قادر خان اور شیراز سلیم، 64 کلو گرام میں عامر خان اور گل زیب، 69 کلو گرام کلاس میں ایم تنویر اور ارشاد احمد، 75 کلو گرام میں خالد جبران بلال اور طارق نواز، 81 کلو گرام میں اویس علی خان اور محمد امین، 91 کلوگرام میں حسن اور ثناء اﷲ شامل ہیں۔ کوچنگ سٹاف میں علی بخش چیف کوچ جبکہ ان کے ساتھ ایم لیاقت، ایم طارق اور طارق گجر معاون کوچ شامل ہیں۔ ایشین چیمپئن شپ میں خود قومی ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دوںگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، کوشش ہوگی چیمپئن شپ میں بہترین نتائج حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے عدم تعاون کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کے پہلے ہی 10 ماہ ضائع ہو چکے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اگر اب بھی اپنا تعاون کرئے تو ہمارے باکسرز اچھے نتائج کے لئے کوشش کرینگے۔
ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے 18 باکسرز کا اعلان
Jul 22, 2015