موسلا دھار بارش کے باعث چڑیا گھر میں کم لوگوں کی آمد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور میں منگل کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے اثرات لاہور چڑیا گھر کی آمدنی پر پڑے۔ چڑیا گھر میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو گیٹ انکم سے گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم آمدنی ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر مدثر حسن نے بتایا کہ شدید بارش کے باعث اور لارنس روڈ کی بندش کی وجہ سے سیر کے لیے آنے والے افراد کی تعداد تقریباً 10 ہزار کم رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور زو سفاری میں گذشتہ روز بھی سیر کے لیے آنے والے افراد کا تانتہ بندھا رہا۔ ساڑھے 11 ہزار بڑے اور بچے سیر گاڑیوں، ویگنوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں پر لاہور زو سفاری پہنچے جس سے انتظامیہ کو ساڑھے تین لاکھ روپے گیٹ انکم کے موصول ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید ظفر شاہ کے مطابق زو سفاری کو عوام کی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لیے نئے جانوروں اور پرندوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے عید کی آخری سرکاری چھٹی پر لوگوں کی آمد توقع کے مطابق نہیں ہو سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن