لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دارحکمرانوں کی مزدوروں اورغریبوں سے دوستی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں حکمران طبقہ قومی وسائل کوشیرمادرسمجھ لے وہاں عوام بھوک سے مرجاتے ہیں۔رمضان بازاروں کے نام پربھی شوبازی اورشعبدہ بازی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے محلات کوروشن رکھنے کیلئے ناداراورمفلس عوام کاچولہے تک بجھادیے ہیں ۔