وزیراعظم کے سکیورٹی سکواڈ میں نئی گاڑیوں کیلئے قومی خزانے پر 50 کروڑ کا مزید بوجھ پڑے گا: حافظ ادریس

Jul 22, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے وزیراعظم کے سکیورٹی سکواڈ میں کروڑوں روپے کی 10 نئی گاڑیوں کے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کھانے کے ایک ایک نوالے کو ترس رہے ہیں اور غریب عوام کے حکمران شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکواڈ میں شامل ہونے والی نئی گاڑیوں کیلئے قومی خزانے کو کم از کم 50 کروڑ کا مزید بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ حکمران عوام پر بوجھ بن چکے ہیں۔ عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں، غریب آدمی تعلیم، صحت اور روزگار سے محروم ہے کسی کا جان و مال محفوظ نہیں، ملک میں آئین و قانون کو پامال کیا جارہا ہے جبکہ حکمران ملکی اور قومی وسائل کو شیر مادر سمجھتے ہوئے ان کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں