الطاف حسین بھوک ہڑتال کی دھمکی کی بجائے خود کو عدالت میں پیش کریں: طیاب راشد

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر چودھری طیاب راشد سندھو نے کہا ہے کہ الطاف حسین اینڈ کمپنی بھوک ہڑتال کی کال دیکر مشہوری چاہتے ہیں مگر ایسا نہیںہوگا حب الوطنی کی آڑمیں جس طرح کراچی کی سڑکوں کولہولہوکیا گیا اورروشنیوں کے شہر کو تاریکیوں کی طرف دھکیلا گیا ہے عوام سب کچھ جان چکے ہیں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھ کر ’’را‘‘ سے رقوم کی وصولی کھلم کھلا ملک اور عوام دشمنی ہے ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ اب بھوک ہڑتال کی دھمکیوں کی بجائے اپنے آ پ کو عوامی عدالت میں پیش کردیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...