بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے : دیوان غلام محی الدین

Jul 22, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین نے سیالکوٹ کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی درندوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی حاصل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر جارحانہ اقدامات کر رہی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مزیدخبریں