لاہور (خبرنگار) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ بھارت ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کو غلام بناکر رکھنا چاہتا ہے مگر حریت پسند کشمیری یہ ظلم مسترد کر چکے ہیں۔ کشمیریوں کی طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ استصواب رائے ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں ضرور ملے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی مدد کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے جس طرح مشرقی تیمور میں ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کروایا گیا تھا کشمیریوں کو بھی ان کا پیدائشی حق دیں بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔