ساندہ سب ڈویژن میں واقع مہتاب سٹریٹ میں لٹکتے بجلی کے تار کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں

Jul 22, 2015

لاہور (پ ر)لیسکو افسران کی نااہلی کی وجہ سے ساندہ سب ڈویژن میں واقع مہتاب سٹریٹ چوہان روڈ میں بجلی کی تاریں وبال جان بن گئیں۔ علاقہ مکین دو سالوں سے درخواستیں دے دے کر تھک گئے لیکن لیسکو اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ لیسکو حکام کچھ لو کچھ دو کا تقاضا کرتے رہتے ہیں۔ بارشوں کے باعث بجلی کی تاروں میں آگ لگنے سے کئی بار ہزاروں مالیت کا سامان جل چکا ہے اور جانی نقصان بھی ہوچکا ہے۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعظم شکایت سیل سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی تاروں کو جلد سے جلد تبدیل کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

مزیدخبریں