لاہور (پ ر) بانی و مہتمم جامع مسجد سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ سے لو لگانے والے دنیا کے دکھوں اور تکالیف سے نجات حاصل کر لیتا ہے۔ دنیا آخرت کی کھیتی اور آزمائش ہے اس سے ہمارا تعلق وقتی ہے۔ دنیا میں آمد اور رہنے کا مقصد آخرت کی تیاری ہے۔ اس تیاری کیلئے ہمیں قرآن و سنت کی صورت میں بہترین رہنمائی حاصل ہے۔ اسلام ایسا دین ہے جس پر عمل انتہائی آسان ہے اللہ تبارک تعالیٰ نے آسانی پیدا کرنے اور خوشخبری دینے کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ رب کائنات کے ذکر سے دلوں کو سکون حاصل ہوتا ہے۔