کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے شہر قائد کے موسم کو خوشگوار کردیا۔ شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال ، ملیر اورنگی ٹاؤن، صدر، گارڈن ، کورنگی، قیوم آباد اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر میں بارش کے ساتھ ہی کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے ایف بی ایریا، پی آئی بی کالونی، سولجر بازار، صدر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، گارڈن، نیو کراچی، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، ملیر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب صدیقی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، بجلی کی بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ مزید بارشیں ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ نقصان کو روکا جا سکے