آج اور کل کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول میں تیزبارش کا امکان ہے۔ بارش کا نیا سلسلہ پاکستان میں مزید سات دن رہے گا ۔محکمہ موسمیات

وسطی بلوچستان میں مضبوط موسمیاتی لہر موجود ہے جو ملک کے جنوب مشرقی اور بالائی علاقوں کی طرف سرایت کرتی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب مینہہ برسا رہے ہیں۔ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنز اور اسلام آباد اور کشمیر میں ابرکرم جی بھر کر برسا اور آئندہ بھی برسے گا،،، شورکوٹ کینٹ، نارووال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ملکہ کوہسار اور چترال میں موسلادھار بارش نے درجہ حرارت مزید کم کر دیا۔

موسمیاتی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، ہزارہ،مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنز میں اکثر مقامات پرجبکہ سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال،ملتان، بہاولپور، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر،حیدرآباد،کراچی،ٹھٹھہ ،سجاول،ژوب، قلات، سبی اور نصیر آباد ڈویژنز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 

مون سون بارش کا نیا سلسلہ مزید7دن پاکستان میں رہےگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...