اوگرا کی جانب سے یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے چوالیس پیسے فی لٹر کمی تجویز کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اٹہتر پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے سولہ پیسے فی لٹر کمی کا مکان ہے۔اوگرا کی سمری کےمطابق ایچ او بی سی کی قیمت میں پانچ روپے ساٹھ پیسے فی لٹر کمی ہوگی۔ اوگرا اگلے چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دے گا جس کےبعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دے گی۔