لاہور(کامرس رپورٹر)تاجروں نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا۔الخدمت گروپ ہال روڈ اور سند فاونڈیشن کے تعاون سے چار روزہ بلڈ بینک دوسرے روز بھی ہال روڈ پر جاری رہا جہاں الخدمت گروپ کے صدر بابرمحمود کی زیر سرپرستی دو روزکے دوران سات سو کے قریب تاجران اوردوکانوں کے ملازمین نے خون کی بوتلیں عطیہ کیں جبکہ اس موقع پر گروپ کے صدر بابر محمود نے بھی خون کی بوتل عطیہ کی اس موقع پر بابر محمود کا کہناتھا کہ ہماری جانب سے سندس فاونڈیشن کوچار روز کے دوران 1000بوتلیں عطیہ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جوکہ پورا کیا جائے گا۔
تاجروں کا تھلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے خون کا عطیہ
Jul 22, 2016