کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جمعرات کو ایدھی آفس میٹھادر میں فیصل ایدھی سے ملاقات کی اور عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پوری دنیا کا اثاثہ تھے۔ وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے عبدالستار ایدھی کو نوبل پرائز دینے کیلئے لکھا تھا۔ جب سے ہوش سنبھالا عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ اگر ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ایک مرتبہ پھر کیسز بننا شروع ہوگئے جو کہ انصاف پر مبنی نہیں ہیں۔ سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے میں اس پر بات نہیں کرونگا۔
یوسف گیلانی / ملاقات
فیصل ایدھی سے ملاقات، اظہار تعزیت ، عبدالستارایدھی پوری دنیا کا اثاثہ تھے: یوسف گیلانی
Jul 22, 2016