وزیراعظم نے ہاکی ٹیموں کے غیرملکی دوروں کیلئے 5 کروڑ کی منظوری دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن اوروزیراعظم میاں نواز شریف نے قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے غیر ملکی دوروں کیلئے 5کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مخدوش مالی حالات کے باعث وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذریعے حکومت سے رواں سال قومی جونیئر اور سینئر ٹیموں کی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت اور تیاریوں کیلئے خصوصی فنڈز مانگے تھے اور اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایک سمری منظور ی کیلئے وزیر اعظم آفس کو ارسال کی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف نے ہاکی فیڈریشن کو خصوصی فنڈز دینے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذریعے ہاکی فیڈریشن کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کا کہناہے کہ ہاکی فیڈریشن نے اپنی تمام توجہ قومی کھیل کی بحالی اور ترقی پر مرکوز کی ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بھی بحال کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے فنڈز کی منظوری کو ہاکی کی ترقی کیلئے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی قیادت میں فیڈریشن درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...