لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی سائنسدان اور رگبی کے کھلاڑی مائیکل کیوئن کو امریکی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی تعلقات کے مقدمے میں 13سال قید کی سزا سنا دی۔ لاس انجلس کی عدالت نے کہا کہ 33 سالہ مائیکل کیوئن نے رواں سال مئی میں امریکہ میں اپنے قیام کے دوران ایسے شخص سے رابطہ کیا جو جنسی تعلقات کے لیے بچے فراہم کرتا تھا۔انھیں 21 مئی کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے ایک چھ سالہ بچے کے حصول کے لیے ایک خفیہ ایجنٹ کو 250 ڈالر ادا کیے۔
بچوں سے جنسی تعلق ‘ آسٹریلوی سائنسدان‘ رگبی کھلاڑی مائیکل کیوئن کو13سال قید
Jul 22, 2016