عالمی ٹائٹل جیتنے کے باوجود ملک کیلئے کھیلتا رہوں گا:محمد وسیم

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد گھر پہنچنے پر کہا ہے کہ حکومت نے انہیں سپورٹ نہیں کیا،لیکن وہ اس کے باوجود پاکستان اوراپنے صوبے کے لیے کھیلتے رہیں گے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتنے کے بعد گھرآمد پر کہا کہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنا ہر باکسر کی خواہش ہوتی ہے تاہم ٹائٹل جیتنے کے باوجود ملک کیلیے کھیلتا رہوں گا اور باہر نہیں جائوں گا۔ انہوں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب محنت کی اور پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا تاہم ڈائریکٹر سپورٹس کے علاوہ استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا جس کا افسوس ہے۔یاد رہے کہ باکسر محمد وسیم نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے دارلحکومت میں ڈبلیو بی انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتا تھا،انہوں نے فلپائن کے باکسر میتھراولیوا کو شکست دی تھی،جس کے بعد وہ عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...