لڑکے صلاحیتوں کے مطابق کھیلتے تو ٹیسٹ سیریز جیت سکتے ہیں :انتخابی عالم

لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس)پاکستان ٹیم کے تمام لڑکے اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق کھیلنے میں کامیاب ہوئے تو ہم یہ ٹیسٹ سیریز جیت سکتے ہیں۔ ہمیں محتاط رہنا ہے میزبان ٹیم زیادہ قوت کے ساتھ واپس آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے لندن سے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر گیند بازوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی۔ ہماری ٹیل بہت لمبی ہے جبکہ میزبان ٹیم کے آخری نمبروں تک اچھی بیٹنگ کرنیوالے کھلاڑی موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے فاتحانہ آغاز سے کھلاڑیوں کا اعتماد بلند ہوا ہے۔ کرکٹرز نے دورے کے لیے بہت محنت کی۔ پہلے فزیکل فٹنس پر کام کیا۔ پھر سکلز کیمپ تھا پھر ہم دو ہفتے قبل برطانیہ آگئے یہاں پریکٹس میچز کھیلے۔ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سمجھنے کا موقع ملا۔ بیٹنگ میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تو چیزیں اچھے انداز میں آگے بڑھیں۔ تمام کھلاڑی کوچنگ سٹاف سے بہت خوش ہیں۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے۔ اتحاد کی فضا ہے ۔ سب ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ۔ آئندہ میچز کے لیے مزید بہتر تیاریوں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔برطانوی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جیمز اینڈرسن اور بین سٹوکس کی واپسی سے انگلینڈ ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ محمد عامر کے حوالے سے برطانوی میڈیا کا رویہ اچھا رہا ہے۔ ہمیں فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیوں سے بچنا ہوگا۔ کھلاڑیوں کی لارڈز ٹیسٹ میں جشن فتح کے منفرد انداز کو ہر جگہ اور ہر سطح پر پسند کیا گیا ہے اور اسکی پذیرائی بھی ہورہی ہے ممکن ہے آنے والے دنوں اس انداز کی نقل دیگر ٹیمیں بھی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...