مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہرکی گنجان آبادپرانی بستیوں میں مخدوش حالت عمارتوںکی نشاندہی کے سلسلے میں ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے ،خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کروانے اورمتبادل رہائش کے حوالے سے حکومت سندھ کو تجاویز پیش کی گئی ہیںجبکہ ایس بی سی اے نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی پرخطرناک عمارتوں کے مکینوں کوعمارتیں خالی کرنے سے متعلق متنبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس نے کہاہے کہ شہرمیں تنگ گلیوں ،چھوٹے مکانات کی پرانی گنجان آبادیوں میں مخدوش حالت عمارتوں کی نشاندہی کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے گی تاہم اس سلسلے میں مکینوں کا تعاون ناگزیرہے ان کی مدد کے بغیران علاقوں میںمخدوش حالت عمارت کی نشاندہی مشکل امر ہے ان کاکہناتھا کہ لیاقت آباد کے حالیہ المناک حادثہ سے سبق حاصل کیاجائے جس میں ناصرف قیمتی انسانی جانوں کانقصان ہوابلکہ اس حادثے کے سبب متاثرہونے والی پڑوس کی 5عمارتوں کے مالکان ومکینوں کوبھی شدیدمالی نقصانات اورپریشانیاں جھیلناپڑرہی ہیں ۔ مفاد عامہ میںعوام الناس یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کے بارے میں فون نمبر021-99232354 پربھی اطلاع دیں۔

ای پیپر دی نیشن