بھاری منافع کا لالچ، انویسٹمنٹ کمپنی کامالک لاکھوں روپے لے کر فرار

Jul 22, 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر سرمایہ کاری اور بھری منافع کا لالچ دے کر لوگوں کی رقم ہڑپ کرنے کا دھندا شروع ہوگیا ہے۔ شاہراہ فیصل پر فورچون پلازہ میں ٹائم انویسٹمنٹ کمپنی الرحمن ایپک کا مالک مبینہ طورپر درجنوں افراد کی رقم لے کر غائب ہوگیا ۔فیروز آباد پولیس نے متاثرین میں سے ایک محمد سمیع کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم اعجاز الرحمن کی تلاش شروع کردی ہے۔ محمدسمیع کی پولیس میںد رج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اس نے کمپنی میں پانچ لاکھ روپے جمع کرائے تھے جس کے عوض اسے ابتدامیں 20 ہزار روپے ماہانہ منافع ادا کیا گیا لیکن بعدمیں چیک بائونس ہونا شروع ہوگئے جب کہ رقم کی واپسی کے لئے دیا گیا بینک الفلاح کا پانچ لاکھ کا چیک بھی بائو نس ہوگیا ۔محمد سمیع کے مطابق اس کے علاوہ دیگردرجنوں افراد بھی ہیں جو اپنی رقم کی واپسی کے لئے اعجاز الرحمن کے دفتر کے چکر لگارہے ہیں اور وہ غائب ہے۔

مزیدخبریں