راولپنڈی مےں بارش،بےنظےر بھٹو ائر پورٹ، کمےٹی چوک انڈر پاس، کئی سڑکےں زےر آب

Jul 22, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی مےں جمعہ کی صبح چھ بجے شروع ہونے والی بارش کے دو گھنٹے تک جاری رہنے کے دوران ائر پورٹ روڈ ، بےنظےر بھٹو ائر پورٹ ،راول روڈ ، کمےٹی چوک انڈر پاس ، سرسےد روڈ ، سےٹلائٹ ٹاﺅن ، سےدپورروڈ حےدری چوک ، صادق آباد جامع مسجد روڈ اور موتی محل کے علاقے زےر آب آگئے اسلام آباد مےں رےکارڈ کی گئی107 ملی مےٹر بارش سے سےلابی رےلا نالہ لئی مےں داخل ہوگےا جس پر اےم ڈی واسا راجہ شوکت محمود اپنے عملے اور مشےنری سمےت متاثرہ علاقوں مےں کھڑے پانی کے اخراج کےلئے پہنچ گئے فلڈ فورکاسٹنگ کی جانب سے واسا کو اطلاع دی گئی کہ اسلام آباد سےد پور اےرےا مےں107 ملی مےٹر بارش ہوچکی ہے جس کے بعد نالہ لئی مےں پانی کی سطح بڑھنے کے امکان پر ہائی الرٹ جاری کردےا گےا کٹارےاں مےں نالہ لئی مےں الرٹ جاری کرنے کے موقع پر پانی کا لےول 11.4 فٹ تھا جبکہ گوالمنڈی مےں نالہ لئی کا واٹر لےول 8.30 فٹ تھا انڈر پاس کمےٹی چوک مےں برساتی پانی بھرنے سے اسے ٹرےفک کےلئے بند کردےا گےا جبکہ ٹرےفک پولےس کی مدد سے گاڑےوں کا رخ متبادل سڑک کی جانب موڑا گےا راولپنڈی کے جن علاقوں مےں سڑکوں پر پانی کی سطح بڑھی وہاں دکانوں اور گھروں مےں بھی پانی داخل ہوگےا تاہم واسا کی مشےنری سے عملے نے سڑکوں اور چوک چوراہوں مےں کھڑے پانی کا نکال دےا ۔

مزیدخبریں