راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)چئرمین سول سوسائٹی راجہ ظفر اقبال نے اغواءکے مقدمہ مےں درخواست ضمانت دائر کردی جس کی سماعت 26 جولائی کو ایڈشنل سیشن جج علی رضا اعوان کی عدالت میںہو گی سینیٹر تاج حیدر نے ظفر اقبال کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی جس میں موقف احتیار کیا گےا تھا کہ چائلڈپرو ٹیکشن بےورو کی آفیسر نازیہ تبسم کے والد ، شوہر سمیت راجہ ظفر اقبال نے عدالتی احکامات کے باوجود چھ سالہ بچی کو میرے حوالے کرنے کی بجائے اسے حبس بےجا میں رکھا ہو ا ہے جس پر تھانہ ائر پورٹ نے راجہ ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ےاد رہے اس کےس مےں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کی طرف سے حکم امتناہی جاری کےا گےا تھا جبکہ راجہ ظفر اقبال کی طرف سے عبدالعزیز خان ،شاہد محمود لنگڑیال، چوہدری منصور مشتاق ، اور جنید ایڈوکیٹس پیش ہوئے۔