خلیجی ملکوں کو بالواسطہ جواب، قطر نے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کر دی

Jul 22, 2017

دوحہ (آن لائن+این این آئی)قطر کی حکومت نے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر بالواسطہ جواب دیا ہے۔قطر نے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کا اعلان کر دیا۔ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں ملک میں انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم، دہشت گردوں کی تعریف اور اس سے متعلق دیگر امور میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق قانون میں ترامیم کے ضمن میں دہشت گردوں کی تعریف، جرائم، مجرمانہ سرگرمیوں، دہشت گردی میں ملوث اداروں کا تعین، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات، دہشت گردی میں ملوث مقامی افراد اور اداروں کی فہرستوں کی از سرنو تدوین، نئے اداروں اور افراد کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا، ان اقدامات کے نتائج اور متاثرہ فریقوں کو اپنے دفاع میں اپیل کا حق جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں