لاہور (سٹاف رپورٹر)نیب لاہور نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے بیورو کے قیام سے اب تک کی کارکردگی کا اجراءکر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے کرپشن کے سینکڑوں کیسز کوبے نقاب کیا۔ کرپشن کے ان کیسز میں اب تک 1161افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جن میں بیورو کریٹ، بزنس مین، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، پولیس ملازمین کے علاوہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری افراد شامل ہیں جبکہ اپریل 2017ءمیں انکے عہدہ سنبھالنے سے اب تک 85 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جو گرفتاریوں کے لحاظ سے از خود ایک ریکارڈ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بیورو کو قیام سے اب تک کل48437 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 47907 کو نمٹا دیا گیا جبکہ 3331 شکایات کو تصدیق کے مراحل میں داخل کیا گیا جن میں سے 3208 کو تصدیقی مرحلہ میں ہی نمٹایا گیا۔ ان میں 659 درخواستوں کو دوسرے متعلقہ اداروں میں بھجوا دیا گیا۔ 2099 انکوائریوں کا آغاز کیا گیا جن میں سے 1951 پوری کی گئیں جبکہ 148 زیر سماعت ہیں۔ 1999ءسے اب تک نیب لاہور نے 1225 انوسٹی گیشنز کا آغاز کیا جن میں سے 1139 انوسٹی گیشنز کو مکمل کرلیا گیا اور 86 انوسٹی گیشنز بیورو میںزیر تفتیش ہیںڈی جی نیب لاہور کے مطابق گذشتہ 18 سالوں میں 1019 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جا چکے ہیںاور 646 ریفرنسز کا فیصلہ ہو چکا ہے ان ریفرینسز میں نیب لاہور کی کامیابی کا تناسب 76 فیصد رہا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے اب تک 58.16 ارب روپے ملزمان سے برآمدکیے گئے ہیںاور جنوری2017ءسے اب تک 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کرپشن کے کیسز میں وصول کئے جاچکے ہیں۔