نواز شریف مستعفی ہو کر کسی اور کو وزیراعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے: عطا مانیکا

Jul 22, 2017

لاہور (صباح نیوز) پنجاب حکومت کے مستعفی وزیر عطا مانیکا نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے، مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا۔ نواز شریف کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف تنخواہ لینے کی انہیں کوئی ضرورت نہیں ہے اور کھلونوں سے کھیلنے کی اب ان کی عمر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا سینئر رکن ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سے بمشکل صرف دو دفعہ ملاقات ہو سکی۔ 

مزیدخبریں