خالد مصطفے کی کتاب”قابل اجمیری:شخصیت اور فن“ شائع ہوگئی

اسلام آباد:(پ۔ر)قابل اجمیری کا شمار ان نابغہ روزگار شخصیتوں میں ہوتا ہے ،جنھیں وقت نے بہت کم مہلت دی ،لیکن انھوں نے اپنی انتہائی مختصر زندگی میں پاکستانی ادب کے لیے ایسی ناقابل فراموش خدمت سر انجام دیں ، جو انھیں ہماری ادبی روایات میں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔یہ بات اکادمی ادبیاتپاکستان کے چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے شاعرقابل اجمیری پر پاکستانی ادب کے معمارکے تحت شائع ہونے والی کتاب ”قابل اجمیری:شخصیت اور فن“ کی اشاعت کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قابل اجمیری کی شاعری آج بھی اردو شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے دلوںمیں زندہ ہے لیکن تحقیقی اور تنقیدی سطح پر ان کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے اتناکام نہیں ہوا ،جتنا کہ ہونا چاہیے تھا۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیونے کہاکہ کتاب ”قابل اجمیر ی : شخصیت اور فن“ شاعر اور محقق کرنل خالد مصطفےٰ نے تحریر کی ہے جس میں انہوں نے قابل اجمیری کے حالاتِ زندگی، ادبی خدمات اور ان کی مطبوعات کا احاطہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن