واشنگٹن (اے پی پی) امریکی پولیس نے سینیٹ میں مبینہ طور پر اوباما کیئر بل کی مجوزہ منسوخ کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے150 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق اوباما کیئر کو منسوخ کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے سینیٹ کی عمارتکے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان سینٹ کی جانب سے اوباما کیئر بل کو منسوخ کیے جانے کی کوششوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔پولیس نے امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں 150 افراد کو گرفتار کر لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پارٹی کے ارکان، اوباما کیئر پروگرام کو منسوخ اور اس کے بدلے نیا قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر اوباما کیئر پروگرام کو کوئی متبادل منصوبہ لائے بغیر منسوخ کیا گیا تو 2026ءتک 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی شہری ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔