اسلام آباد(نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عا مہ کے زیر اہتمام تعلیم یافتہ اور خوشحال سماج کی تشکیل میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے " سوشل میڈیا کی اہمیت ¾ ای میگزین اور نئے سماج کی تشکیل"کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار منعقد ہوا۔نامور مصنفین اورمعروف کالم نگاروں پر مشتمل مقررین نے ملک کی تعمیر کے حوالے سے لوگوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں سوشل اور آنلائن میڈیا کے کردار پر اظہارخیال کیا۔ وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے خطبہ استقبالیہمیں کہا کہ کچھ عرصہ قبل میڈیا ایک سماجی ادارہ بن کر ابھرا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا توانا ہوا کہ اس کے سامنے دیگر سماجی ادارے کمزور پڑھ گئے اور اب میڈیا عہد حاضر کا اجتماعی تعلیم و تربیت کا سب سے موثر ذریعہ ثابت ہورہا ہے کیونکہ کلاس میں ہم 40۔طلبہ تک اپنی بات پہنچاتے ہیں جبکہ میڈیا اخبارات یا ٹی وی چینل کے ذریعہ ملک بھر کے عوام تک اپنا پیغام پہنچاتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ نئے سماج کی تشکیل کے لئے طاقت کی بجائے دلیل کے ساتھ عوام کے ذہنوں کو مسخرکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اس حوالے سے نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ویب سائٹ"ہم سب" اور "روزان "کا نئے سماج کی تشکیل میں کردار کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان ویب سائٹس نے عام عوام تک علمی بصیرت کے مضامین اور کالم پہنچانے کا ایک نیا رجحان قائم کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نئے سماج کی تشکیل تب ہوگی جب فکر میں تبدیلی آئے گی ¾ جہان تازہ بنانے کے لئے ہمیں نئی فکر لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیس بک طرزپر ای میگزین میں تازہ ترین چیزیں ¾ خبریںاور معلومات اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ای میگزین میں نئے سماج کی تشکیل کی اہلیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں اخلاقی اقدار اور صحت مند روایات کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔