ایران 86ہزار شامی جنگجوﺅں کو ماہانہ تنخواہ ادا کرتا ہے: رپورٹ

Jul 22, 2017

لندن(صباح نیوز)ایران شام میں بشارالاسد کے وفادارہزاروں جنگجوﺅں کوماہانہ تنخواہیں ادا کررہاہے۔مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2011 میں صدراسدکے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کی تحریک میں اب تک ایران کی طرف سے ماہانہ 86 ہزار نیم فوجی اہلکاروں اور دیگر جنگجووںکو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہیں ادا کی جاتی رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران ان اجرتی قاتلوں کے خاندانوں کو بھی ماہانہ بنیادوں پر امداد فراہم کررہا ہے جنہیں اپوزیشن کی طرف سے اجرتی قاتل قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق شام میں جاری چھ سالہ خانہ جنگی کے دوران بشارالاسد کی حکومت مالی اور اقتصادی طور پر سنگین بحران سے دوچار ہوئی ہے۔

مزیدخبریں