قبلہ اول کی بندش اسرائیل کیخلاف فلسطین میں یوم الغضب منایاگیا ، فائرنگ سے 3 شہید

Jul 22, 2017

مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن) مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بندش اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں نے گژچتہ روز یومِ الغضب منایا ،مغربی کنارہ میں کشیدگی رہی ۔ جمعرات کی رات بیت المقدس میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپوں میں مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری سمیت بیسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ بیت المقدس میں تشدد کی نئی لہر دیکھنے میں آرہی ہے اور اب یہودی آبادکاروں نے بھی اسرائیلی پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر مسجد اقصی کے برآمدوں پر حملے شروع کردیئے ہیں۔ ایسے ہی ایک تازہ حملے میں المغاربہ کے مرکزی دروازے سے بیسیوں آبادکار مسجد اقصی میں داخل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں یہودی آبادکار روزانہ دو مرتبہ مسجد اقصی پر حملہ کرتے ہیں اور ایسا ہر حملہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے باوجود مسجد اقصیٰ کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کے خلاف دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین

مزیدخبریں