لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ور کن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،منفی سیاست کے علمبرداروں کو 2013 کے عام انتخابات کے بعد ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شکست خوردہ عناصر کی بیمار ذہنیت قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ پارٹی دفتر میں عہدیداروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،رانا احسن شرافت،راشد علی بھٹی،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔