لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے عمران کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے عمران کے حاضر نہ ہونے پر انہیں اگلے ماہ 21 اگست کو حاضر ہونے کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے اور جواب طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا شہبازشریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے، عمران خان نے شہباز شریف پر الزام لگا کر کے قوم کو گمراہ کیا اور سیاسی مفاد حاصل کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ کی کردار کشی کی ہے۔ مصطفی رمدے نے عدالت سے استدعا کی کہ شہبازشریف کی کردار کشی پر عدالت عمران کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا گیا ہے۔
عمران نوٹس
شہبازشریف کا دس ارب ہرجانے کیلئے کیس‘ غیر حاضری پر عمران کو دوبارہ نوٹس
Jul 22, 2017